19 مارچ 2015 - 12:28
عراق: تکریت کو آزاد کرانے کا عزم

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تکریت کو آزاد کرانا بڑی بات نہیں ہے لیکن ہم عام شہریوں کےتحفظ پر تاکید کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ صوبہ صلاح الدین میں فوجی آپریشن پروگرام کےمطابق جاری ہے۔ حیدرالعبادی نے فوجی کمانڈروں سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ تکریت کو آزاد کرانا بڑی بات نہیں لیکن ہم عام شہریوں اور عوامی رضاکاروں کے تحفظ نیز جنگ کے دوران انسانی مسائل پر تاکید کرتے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے یکم مارچ کو صلاح الدین کے تمام علاقوں کو تکفیری دہشتگرد کروہ داعش سے آزاد کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس صوبے میں کافی پیشقدمی کی ہے۔ ادھر عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ فوج کے کمانڈر صوبہ نینوا کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے صوبہ نینوا اور موصل شہر میں ایسے پمفلٹ گرائے ہیں جن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اس صوبے کو آزاد کرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ یاد رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ سال جون کے مہینے سے، عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ مبصرین کے مطابق عراق شمال مغربی صوبوں صلاح الدین، نینوا اور الانبار پر قبضے کی کاروائیوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ" داعش" کو جہاں بعض مقامی حلقوں کی حمایت حاصل تھی وہیں ترکی، سعودی عرب اور قطر کا بھی بھرپور تعاون حاصل تھا۔

.......

/169